کیا آپ کھانے کے فوراً بعدپانی پیتے ہیں ؟

182

”آپ کیا کہتے ہےں؟ ‘ ‘ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے ۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط ےا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ ”کیا آپ کھانے کے فوراً بعد پانی پیتے ہیں ؟“کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے”آنکھ میں کوئی چیز چلی جائے تو آپ کیا کرتے ہیں؟“ کے حوالے سے اپنی آراءشفانےوز کو بھےج سکتے ہےں۔


ارم تسلیم کا تعلق سرگودھا سے ہے ۔وہ کہتی ہیں :
”بڑوں سے سنا ہے کہ کھانے سے پہلے پانی پیا جائے تو سونا،درمیان میں پیا جائے تو چاندی اور آخر میں پیا جائے تو مٹی ہوتا ہے۔ میں کھانے کے آخر میں پانی پیتی ہوں اور اپنی اس عادت کو بدلنے کی بہت کوشش کی لیکن بدل نہیں پا رہی۔اس لیے میں آخر میں پانی پی کر دوبارہ کھانے کا ایک لقمہ ضرور لیتی ہوں۔“
جہلم سے مدثرہ حیات کا اس بارے میں کہنا ہے:
”میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ بعد میںنہ پیوں اور کسی حد تک اس میں کامیاب بھی رہتی ہوں لیکن پھر بھی بعض اوقات پی لیتی ہوں۔“
لاہور کی رہنے والی ساجدہ امین کاکہنا ہے:
”میں کھانے سے پہلے پانی پی لیتی ہوں تاکہ بعد میں نہ پینا پڑے ۔ میرا خیال ہے کہ بچوں کو بھی یہی عادت ڈالنی چاہیے۔ جو بات شروع سے سنتے آ رہے ہیں اس پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔“
ناصر احمد کا تعلق مری سے ہے۔ وہ کہتے ہیں:
”میں کھانے کے بعد پانی پی لیتا ہوں لیکن مجھے یہ نہیں پتا کہ بعد میں پینے کے کیا نقصانات ہیں اور نہ پینے کے کیا فائدے ہیں۔“
مسرت حسین فیصل آباد کے رہنے والے ہیں ۔وہ کہتے ہیں:
”کھانا کھانے کے بعد میں پورا گلاس نہ بھی پیوں تب بھی آدھا گلاس تو ضرور پیتا ہوں۔ اب تو یہ عادت بن چکی ہے۔“
ایمن سیف اللہ کا تعلق پھالیہ سے ہے۔ وہ کہتی ہیں :
”میں کھانے سے پہلے پانی پی لیتی ہوں اور اگر بعد میں پیاس محسوس ہو تو کچھ دیر کے بعد پیتی ہوں۔“
سرگودھا سے اشرف علی اس بارے میں کہتے ہیں:
”سن تو یہی رکھا ہے کہ کھانے کے بعدپانی نہیں پینا چاہیے لیکن میں پی لیتا ہوں اور میری یہ عادت ختم نہیں ہو رہی۔“
سعدیہ طاہر کا تعلق کھاریاں سے ہے۔وہ کہتی ہیں:
یہ اچھی بات ہے کہ کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے ۔میں خیال تو بہت ر کھتی ہوں کہ نہ پیوں لیکن بعض اوقات پی بھی لیتی ہوں۔

Leave a Reply

Leave a Reply

  Subscribe  
Notify of