Vinkmag ad

کولیسٹرول ٹیسٹ

کولیسٹرول کیا ہے
کولیسٹرول ایک سفید رنگ کا مومی مادہ ہے جو کھانا ہضم کرنے میں مدد دینے سمیت ہمارے جسم کے لئے بہت سے اہم کام سر انجام دیتا ہے۔اس لئے یہ ہمارے جسم میں ایک خاص مقدار میں موجود رہتا ہے۔اگر اس کی سطح میں اضافہ ہو جائے تو فرد امراض قلب ، دل کی شریانوں اور جگر کے مسائل کا شکار ہوسکتا ہے۔

انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار جانچنے کے لیے کئے جانے والے ٹیسٹ کو لپڈ پروفائل(lipid profile)کہا جاتا ہے۔اس ٹیسٹ میں ایل ڈی ایل یعنی برے کولیسٹرول اورایچ ڈی ایل یعنی اچھے کولیسٹرول کی جانچ کی جاتی ہے۔
کن افراد کے لیے ہے
دل،شوگر،کولیسٹرول ،فالج اوربلڈپریشرکے مریضوں کے علاوہ وہ لوگ بھی یہ ٹیسٹ لازماًکروائیںجن کے خاندان میں امراض قلب یا ہائی کولیسٹرول کی بیماری پائی جاتی ہو۔سگریٹ نوشی کے عادی اور موٹاپے کے شکار افراد کے علاوہ ان لوگوں کو بھی یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے جنہیں ہارٹ اٹیک ہوچکا ہو۔

ٹیسٹ کا طریقہ کار
یہ ٹیسٹ خون کے نمونے کے ذریعے کیا جاتاہے جس کے لئے مریض نہا رمنہ یعنی خالی پیٹ ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے۔مریض کو چاہیے کہ ڈاکٹر کو اپنی کیس ہسٹری اور زیر استعمال ادویات سے ضرور آگا ہ کرے۔ اس ٹیسٹ کی سہولت تقریباًہرلیبارٹری اور ہسپتال میںمیسر ہوتی ہے۔

نتائج کیسے پڑھیں
کولیسٹرول کی مقدار کو ملی گرام(mg) فی ڈیسی لیٹر(dL) کی بنیاد پر پڑھا جاتا ہے۔اس کی مثبت مقداریں یہ ہیں۔
٭خون میںایل ڈی ایل کی موزوں مقدار 100 سے 130تک ہے ۔اگر وہ130سے160 تک ہو تو اسے خطرے کی باردڑلائن پر سمجھا جائے گا جبکہ 160سے زیادہ مقدار کا مطلب یہ ہے کہ برا کولیسٹرول حد سے بڑھا ہوا ہے ۔
٭ایچ ڈی ایل کی مقدار 40سے 60ملی گرام/ڈیسی لیٹر ضرورہونی چاہئے۔
٭ٹرائی گلیسرائیڈز کی مقدار10سے150ملی گرام/ڈیسی لیٹر ہونی چاہئے۔ کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار کو طرز زندگی میں تبدیلیاں لا کر کم کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں:
٭بڑھا ہوا وزن کم کرنے کی کوشش کریں۔
٭مرغن ،تیز مرچوں اور نمک والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔
٭سگریٹ نوشی سے مکمل اجتناب کریں۔
٭اپنی غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔
٭ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔بزرگ افراد کے لئے اگر ورزش کرنا ممکن نہ ہو تو چہل قدمی لازماً کریں۔
٭رات کا کھانا جلدی کھانے کی عادت کو اپنائیں۔

ہمارے ہاں ڈاکٹرکے تجویز کردہ ٹیسٹ نہ کروانے یا ان کو سنجیدگی سے نہ لینے کا رجحان عام دیکھنے میں آیا ہے جس سے مرض کی شدت میںرفتہ رفتہ اضافہ ہونے لگتا ہے۔اس لئے اگرڈاکٹر کو لگے کہ آپ کا کولیسٹرول ٹیسٹ ہونا ضروری ہے تواسے نظر انداز مت کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹلہ جوگیاں

Read Next

تندوری مچھلی Tandori Fish

Leave a Reply

Most Popular