کان میںدرد‘ آپ کیا کرتے ہیں

 ”آپ کیا کہتے ہےں؟ ‘ ‘ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے ۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط ےا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ ”کان درد کی صورت میں آپ کیا کرتے ہیں؟“کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے ”ذہنی انتشاریا پریشانی سے بچنے کے لئے آپ کیا کرتے ہیں؟“ کے حوالے سے اپنی آراءشفانےوز کو بھےج سکتے ہےں۔

محمد انور کا تعلق صوابی سے ہے۔وہ کہتے ہیں :
”کان میں درد کی صورت میں ہم کسی قسم کا کوئی ٹوٹکہ استعمال نہیں کرتے بلکہ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تاکہ جلد از جلد درد سے آرام مل سکے۔“
منزہ احسن کاتعلق گجرات سے ہے۔ ان کے مطابق:
”ہمارے ہاں کان میں درد ہونے پر ایک ٹوٹکا استعمال کیاجاتا ہے ۔ہم لوگ زیتون کے تیل میں گندم کے دانے فرائی کرتے ہیں ۔جب ان کا رنگ گہرا بھورا ہو جائے توٹھنڈا ہونے پراس تیل کے ایک یا دو قطرے کان میں ڈالتے ہیں۔اس سے درد جاتا رہتا ہے۔“
کھاریاںسے رمیض رزاق کے مطابق:
” میں نے اس کے لئے کبھی کوئی ٹوٹکا استعمال نہیں کیا ۔ہم ایسے میں ہمیشہ ڈاکٹر کے پاس ہی جاتے ہیں اور اس کی بتائی ہوئی ادویات استعمال کرتے ہیں۔“
محمد اسلم کا تعلق جہلم سے ہے۔وہ کہتے ہیں:
کان میں درد ہونا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے بارے میں ہمیں پتا نہیں ہوتا کہ وہ کس وجہ سے ہو رہا ہے ۔اس لیے ہم گھر میں اس کا علاج نہیں کرتے بلکہ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔“
دینہ(ضلع جہلم) سے عقیل الرحمن کے مطابق:
”اگر ایسا مسئلہ ہو تو میں کان میں زیتون کا تیل ہلکا ساگرم کر کے ڈالتا ہوں۔اس کے علاوہ میں کان میں کوئی چیز نہیں ڈالتا اور اگر درد زیادہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس جاتا ہوں۔“
نوشہرہ سے کلثوم کہتی ہیں:
”کبھی ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن اگر کان میں درد ہو تو اس کے لیے میں ہسپتال جانے کو ترجیح دوں گی ۔کان کا اندرونی نظام بہت نازک ہوتا ہے‘ اس لیے اس پر کوئی بھی ٹوٹکا اپنانے سے پہلے ڈاکٹر کو چیک کروانا ضروری ہے۔“
راولپنڈی سے ساجد زمان کے مطابق :
”اس کے لیے میں کوئی بھی گھریلونسخہ نہیں آزماتا۔ میں درد ختم کرنے والی گولی استعمال کرتا ہوں اور اگر آرام نہ آئے تو ڈاکٹر کو دکھاتا ہوں ۔“
ہری پور سے احمد سلطان کہتے ہیں:
”کان میں درد ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔اکثر اس کی وجہ دانت کی تکلیف بھی ہوتی ہے۔اس لیے ہم تو ڈاکٹر کو ہی دکھاتے ہیں۔“
____________________________
کان میں درد ، وجہ تلاش کریں
    سب سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ کان میں درد کس وجہ سے ہے ۔بعض اوقات اس میں درد دانت یا کان کے اردگرد کی جگہ میں درد کی وجہ سے ہوتا ہے اور اصل مسئلے کا علاج کرنے سے وہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اگر درد کان کے اندر ہو اور ڈاکٹر کے پاس جانے میں وقت لگ رہا ہو تو آپ درد ختم کرنے والی ادویات استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر اچانک درد شروع ہوا ہو یاکان میں کیڑا چلا گیاہو تو بہت مجبوری کی حالت میں آپ زیتون کا تیل ڈال سکتے ہیں۔کان میںکبھی تیلی نہیں مارنی چاہیے ‘اس لئے کہ اس سے انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے ۔ المختصر ، پہلی ترجیح یہ ہی ہونی چاہیے کہ آپ جلد از جلد ڈاکٹر کوچیک کروائیں ۔
(ڈاکٹربدر السلام ‘ ماہر امراض کان ،ناک ،گلا‘شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد)
____________________________
رائے دیں ….انعام لیں
صحت سے متعلق آگہی کے فروغ اور اس سلسلے میں سوچ و بچار کے بعد رائے دےنے کی عادت کوپروان چڑھانے کےلئے شفانیوز نے فےصلہ کیا ہے کہ ہر ماہ بہترےن رائے دےنے والے فرد کوچھ ماہ کےلئے شفانےوز اعزازی طور پر جاری کیا جائے ۔اگر فرد پہلے سے سالانہ خرےدار ہو تو پھررسالہ ان کے نامزد کردہ شخص کو جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ”بہترےن رائے “کا فےصلہ متعلقہ موضوع پر کسی ماہر کی رائے کی روشنی میں کیا جائے گا۔آپ کی ا ٓراءہر ماہ کی 15تارےخ تک شفانیوز پہنچ جانی چاہئےں۔اس ماہ دینہ(ضلع جہلم) سے  عقیل الرحمن کی رائے کوبہترےن قرار دےا گےا۔ ان کے نام شفانےوزچھ ماہ کےلئے جاری کیا جارہا ہے ۔(ادارہ)

Vinkmag ad

Read Previous

نمونیا…بچوں کو بچائیے

Read Next

صحت مند دل, مگر کیسے؟ دل کی دھڑکن رہے سلامت

Most Popular