Vinkmag ad

پنجیری Panjeeri

تیاری کا وقت:1گھنٹہ
پکانے کا وقت:30منٹ
سرونگ:20
کیلوریز:298

اجزاء
بادام (گری) 1 پاﺅ
ناریل( برادہ ) 1/2پاﺅ
کشمش 1/2پاﺅ
پستہ 1/2چائے کا چمچ
چہارمغز 1/2چائے کا چمچ
کاجو 1/2چائے کا چمچ
اخروٹ(گری) 1/2چائے کا چمچ
پھول مکھانے 1کپ
خشخاش 1/2پاﺅ
کمر کس 1/2چائے کا چمچ
گوند 1/2چائے کا چمچ
سوجی 1پاﺅ
چینی 1پاﺅ
دیسی گھی 1پاﺅ

ترکیب
1۔سوجی اور چینی کے علاوہ باقی تمام اشیاءکوایک یادوکھانے کے چمچ گھی کے ساتھ درمیانی آنچ پر تقریباًدو سے تین منٹ کے لیے الگ الگ بھون لیں۔
2۔ تمام چیزوں کوعلیحدہ علیحدہ موٹا موٹا کوٹ لیں۔سوجی میں باقی بچا ہوا گھی ڈالیں اور اچھی طرح سے بھونیں یہاں تک کہ اس میں ہلکا سنہری رنگ آجائے۔
3۔اب سوجی کو چولہے سے ہٹا کر اس میں چینی اور کوٹی ہوئی تمام اشیاءڈال کر مکس کرلیں۔
4۔ٹھنڈا ہونے پر جار میں محفوظ کرلیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔

غذائیت پہچانئے:
پنجیری وٹامن بی 2 اور ای،میگنیشیم اورمیگنیز کا اچھا ذریعہ ہے۔یہ ڈش سردیوں کے موسم کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ یہ جسم کو توانائی اور گرمی پہنچاتی ہے۔زچگی کے چھ ہفتوں بعدخواتین کو توانائی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ایسے میں یہ ڈش توانائی کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔البتہ نوجوان لڑکیاں اسے احتیاط سے استعمال کریں کیونکہ اس کا زیادہ استعمال ان کے ماہانہ ایام کو متاثر کر سکتا ہے۔اس ڈش میں کیلوریز کا ایک بڑا حصہ اس میں شامل چینی سے آرہا ہے۔لہٰذا ذیابیطس کے مریض اسے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔
عبد المومن ©‘ ماہر غذائیات ‘یونیورسٹی اف لاہور‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

بیسنی نان ختائی Baisani Naan Khatai

Read Next

انار اور مالٹے کا جوسPomegranate & Orange Juice

Leave a Reply

Most Popular