پر سکون نیند،مگر کیسے

اچھی اور پرسکون نیند ہمیں نہ صرف اگلے دن کے لئے چاق چوبند اور ہشاش بشاش کرتی ہے بلکہ یہ اچھی صحت کے لئے بھی اشد ضروری ہے۔اس کے برعکس بے خوابی صحت کو گوناں گوں مسائل سے دوچار کر دیتی ہے ۔ مثال کے طور پر اس سے متاثرہ افراد کو موٹاپے اور دل کے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ قوت مدافعت کم کرتی‘ اعصابی تھکن کا باعث بنتی اورارتکازکی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ اس سے لوگ چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں اور ان کی آنکھوں کے نیچے حلقے پڑجاتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں اس سے پوری زندگی متاثر ہوتی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ انسان فاقوں کے ساتھ تو لمبا عرصہ زندہ رہ سکتا ہے لیکن نیند کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔

اچھی اور پرسکون نیند کے لئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں:

٭ سونے کے لیے ماحول کو پر سکون رکھیں ۔ ایسی چیزیں (مثلاً ٹیلی ویژن‘ موبائل فون‘ ٹیبلٹ وغیرہ) کمرے میں مت رکھیں جو سونے میں دقت یا نیند میں خلل پیدا کریں۔

٭ ہلکا پھلکا لباس پہنیں اور تکیے کو سر کے نیچے اس طرح رکھیں کہ وہ آرام دہ محسوس ہو۔
٭ اپنے آپ کو ایک خاص وقت پر سونے اورخاص وقت پر اٹھنے کا عادی بنائیں۔
٭ رات کا کھانا کم از کم سونے سے دو گھنٹے قبل کھائیں۔

٭ سونے سے پہلے چائے، قہوہ اور سگریٹ پینے سے گریز کریں‘ اس لئے کہ یہ چیزیں بھی نیند کو بھگاتی ہیں۔
٭ سونے کے لیے بستر پر جانے سے پہلے دن بھرکی پریشانیوں اور مسائل کو بھول جائیں اور ان کے بارے میں ہرگز نہ سوچیں۔

٭ کمرے کا درجہ حرارت معتدل ہونا چاہیے۔ یعنی وہ نہ تو زیادہ گرم اور نہ ہی زیادہ ٹھنڈا ہو۔

Vinkmag ad

Read Previous

پرہیز کل نہیں، آج بلکہ ابھی

Read Next

جھیلوں‘ آبشاروں اورتاریخی ورثے کی حامل سرزمین چکوال

Leave a Reply

Most Popular