اس کا کوئی مخصوص وقت نہیں ہے عموماً یہ 18 ماہ سے لے کرتین سال کی عمر تک شروع کی جاتی ہے۔مزیدبرآںجب مائیں اپنے بچوں میں مندرجہ ذیل باتیں دیکھیں تو انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ اب بچے کوتربیت کی ضرورت ہے ۔
٭ عام طور پر دوسال سے اوپر کے بچے دن میںایک یا دوبارایک مخصوص وقت پر پاخانہ کرتے ہیں ۔مائوں کو تب سمجھ جا نا چاہیے کہ اب بچے کو تربیت دی جا سکتی ہے ۔
٭جب بچہ اپنے ڈائپر کے گیلے پن پر تنگی ظاہر کرے اور اسے خود کھینچ کر اتارنے کی کوشش کرے تویہ بھی ایک علامت ہے کہ بچہ سمجھ دار ہو گیا ہے اورخشک رہنا چاہتا ہے۔
٭ جب وہ پالتی مارکر بیٹھے اور رفع حاجت کے لئے زورلگائے۔
٭ جب بچہ گھروالوں کی باتوں اور اشاروں کو سمجھنے لگے تو اسے ٹوائلٹ ٹریننگ دینی شروع کردیں۔
٭بچہ اپنی پینٹ یا پاجامہ آسانی سے اُتارنے کے قابل ہو جائے تو یہ مائوں کے لئے واضح اشارہ ہے کہ اب ان کا بچہ تربیت حاصل کرنے کے اہل ہو گیا ہے۔
