Vinkmag ad

وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ ،سردیوں کی دھوپ

وٹامن ڈی کیا ہے
وٹامن ڈی ایک ایسا وٹامن ہے جو غذا سے زیادہ سورج کی روشنی سے حاصل ہوتا ہے۔جب ہماری جلدپرسورج کی شعائیں پڑتی ہیںتو جسم میں وٹامن ڈی بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔اس کوسورج کی چمک والا وٹامن(sun shine) بھی کہا جاتا ہے۔
یہ وٹامن ہماری ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میںبہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔کیلشیم اور فاسفورس کی مدد سے ہڈیاں بنتی ہیں لیکن اس وٹامن کی غیر موجودگی میں ان اجزاء کی بھی کمی واقع ہو جاتی ہے جس سے فرد کو مختلف مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔

دھوپ سے مستفید ہونے کا بہترین وقت صبح کاہے‘ اس لئے کہ اس وقت دھوپ ہلکی ہوتی ہے ۔وٹامن ڈی سبز پتوں والی سبزیوں اورسلاد، گاجر، کھیرا،خشک میوہ جات مچھلی اور دودھ سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
وٹامن ڈی کی کمی کی علامات
وٹامن ڈی کی کمی کے شکا رافرادمندرجہ ذیل علامات کے شکار ہو سکتے ہیں۔
٭ ہڈیوں میں درد محسوس ہونا
٭جلدی تھکاوٹ ہوجانا
٭کمزوری کا زیادہ محسوس ہونا
٭انفیکشن کا بار بار ہونا

بعض اوقات اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بہت سے لوگ ازخود ادویات کااستعمال شروع کردیتے ہیں۔ بہتر طریقہ یہی ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ کرکے اپناوٹامن ڈی ٹیسٹ کروا یا جائے تاکہ پتہ چلے کہ واقعی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے بھی یانہیں۔

کمی کیسے پوری کریں
٭ اکثر مائیں نومولود بچوں کوہر وقت کمرے کے اندر رکھتی ہیں تاکہ انہیں ہوا نہ لگے۔ انہیں چاہیے کہ ان کے جسموں کوروزانہ کچھ دیر کے لیے براہ راست سورج کی روشنی لگنے دیںتاکہ ان کی ہڈیاں مضبوط ہوں۔ بزرگ افراد کو بھی اس سے استفادہ کرنا چاہئے ۔

٭بعض لوگ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر خود ہی وٹامن کی گولیاں لینا شروع کر دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس کی زیادتی فائدے کی بجائے نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔ اس لئے معالج کے مشورے کے بغیر خود سے سپلیمنٹ نہ شروع کریں۔
آج بہت سے لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں جس کا بڑا سبب ہمارا وہ طرز زندگی ہے جو فطرت سے دور ہے ۔ہم باہر نکل کر مناظر قدرت سے لطف اندوز ہونے کی بجائے گھروں میں کمپیوٹر اور ٹی وی کو ترجیح دیتے ہیں‘ بچے اور نوجوان جسمانی سرگرمیوں اور کھیلوں میں حصہ لینے کی بجائے وڈیو گیمز کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ فطرت کے قریب تر زندگی ہی صحت بخش زندگی ہے ۔

سبین صدیقی
ماہر غذائیات
کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

خود کو جانیں‘ جذبات پر قابوسیکھیں

Read Next

اپنے تصورات درست کیجئے

Leave a Reply

Most Popular