Vinkmag ad

میٹھا اور کھٹا سوپ Sweet & Sour Soup

تیاری کا وقت:20منٹ
پکانے کا وقت:25منٹ
سرونگ:8
کیلوریز:189

اجزاء
چکن بریسٹ 1عدد
یخنی 8کپ
شملہ مرچ(باریک کٹی ہوئی) 1/4کپ
گاجر(باریک کٹی ہوئی) 1/4کپ
کارن فلور 4کھانے کے چمچ
نمک 2کھانے کے چمچ
چائنیز نمک 1کھانے کا چمچ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
سرکہ 1/4کپ
کیچپ 1/4کپ
سویا ساس 4کھانے کے چمچ
تیل 3کھانے کے چمچ

ترکیب:
1۔ ایک پیالے میں چکن ڈالیں ۔اس میں نمک، سویا ساس، سرکہ، اور کالی مرچ ڈال کر 15منٹ کے لئے رکھ دیں۔
2۔اس کے بعد ایک کڑاہی میں تیل گرم کرلیں اورچکن کو اس میں فرائی کریں ۔فرائی ہونے پر اس میں گاجر اور شملہ مرچ ڈال دیں۔
3۔ تیار کردہ آمیزے میں یخنی اور کیچپ ڈال کر دیں اور چکن، گاجر اور شملہ مرچ کے گلنے تک پکائیں۔
4۔آخر میں کارن فلور ڈال کر اپنی پسند کے مطابق گاڑھاکر لیں ۔

غذائیت پہچانئے:
اس مزیدار سوپ میں کولیسٹرول کی کم اور سوڈیم ،وٹامن اے، سی اور آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس میں پروٹین کی بھی کچھ مقدار موجود ہے جودل کے پٹھوں کو فعال اور توانا رکھنے میں مفید ہے۔اس میں موجود وٹامن سی، آئرن کو جسم میں بہتر جذب ہو نے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے۔
زینب بی بی ‘ماہر غذائیات شفا انٹر نیشنل ہسپتال ‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

گھٹنے میں اچانک درد‘ یوگا کی ورزشیں

Read Next

آپ کے صفحات

Leave a Reply

Most Popular