تیاری کا وقت:10منٹ
پکانے کا وقت:15منٹ
کیلوریز:240
سرونگ:5
اجزاء
مغز 1عدد
پیاز (باریک کٹا ہوا) 1عدد
ہری مرچ(باریک کٹا ہوا) 1عدد
انڈا 1عدد
میدہ 4کھانے کے چمچ
بریڈ سلائس 1عدد
نمک حسب ضرورت
کالی مرچ حسب ضرورت
بریڈ (چورا ) حسبِ ضرورت
ترکیب:
1۔مغز کو دھو کرپانی میں ابال لیں۔ چمچ اور کانٹے کی مدد سے اس میں موجودباریک نسیں الگ کر لیں۔
2۔ایک بڑے بریڈسلائس کو پانی میں بھگو لیں۔
3۔مغز،پانی میں بھگویا گیا سلائس ،پیاز، ہری مرچ اور بریڈ کے چورے کو مکس کر کے آمیزہ تیار کرلیں۔
4۔ میدہ، نمک اور کالی مرچ کو مکس کرکے بریڈ کے چورے سے تیار کردہ مکسچر میں ڈال کریکجا کر لیں۔
5۔اپنی پسند کی شکل کے کٹلس بنا لیں۔ان کٹلس کو انڈے اور بریڈ کا چورا لگا کرفرائی کر یں۔ مکسچر زیادہ چپچپا ہوتو انڈا استعمال نہ کریں۔
غذائیت پہچانئے:
ےہ ڈش پروٹےن، وٹامن بی12، کاربوہائےڈرےٹس ، کاپر اور سلےنےم سے بھر پور ہے۔ ےہ غذائی اجزاءقوت مدافعت بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہےں۔لےکن ڈےپ فرائی کرنے سے ان مےں سیرشدہ چکنائیاں اور کولےسٹرول بڑھ جاتا ہے اس لئے دل کے امراض سے متاثرہ افراد معالج کے مشورے سے کھائےں۔
زینب بی بی‘ماہر غذائیات‘شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘اسلام آباد