بچوں کے لئے مفیدغذائیں

45

بچوں کے لئے مفیدغذائیں

نیشنل میڈیکل سینٹرکراچی کی ماہر غذائیت صائمہ رشید  بچوں اور نوجوانوں کے لیے مفید غذاؤں پر گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں:

آپ بچوں کو کھانوں کے تمام گروپس مثلاً روٹی، سبزیاں ، دالیں اور پروٹین وغیرہ دیں۔ اگر انہیں سبزیاں پسند نہ ہوں تو والدین کو چاہیے کہ وہ گھر میں کباب اور نگٹس  بنائیں تو ان میں سبزیاں باریک کاٹ کر ڈالیں جو سامنے نظر نہ آئیں۔ صبح انہیں ہلکا پھلکا ناشتہ دیں جس میں بریڈ کے ساتھ ایک انڈا بنا دیں۔

بچوں کا لنچ صحت بخش اور ان کی پسند کا ہو تاکہ وہ باہر کی چیزوں کی طرف متوجہ نہ ہوں۔ گھر آنے پر بھی انہیں فروٹ چاٹ بنا کر دیں۔ اس سے انہیں تمام پھلوں کی غذائیت ملے گی۔ علاوہ ازیں اگر ان کے کھانے اور سونے کے اوقات ٹھیک ہوں تو بچے صحت مند رہیں گے۔ 18سال کی عمر کے بچوں کو اگر روزانہ ایک چھوٹا پیالہ میٹھا کھانے کے لیے دیں تو ان کے لیے نقصان دہ نہیں ہو گا۔ وہ دو پیالے بھی لے سکتے ہیں لیکن یہ مقدار ان بچوں کے لیے ہے جو کھیل کود میں حصہ لیتے ہیں، نہ

کہ ان کیلئے جو سارا دن گھر میں بیٹھے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ تازہ مچھلی اور دیسی چکن کا

     استعمال دل کی صحت کے لیے نہایت ہی  مفید ہے۔ مفید

 

 

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x