شوگر کے مریض کیا کریں

ذیابیطس کے مرض میں مریضوں کو اپنی خوارک کی قسم‘ مقدار اور اوقات کابہت خیال رکھناہوتا ہے ۔ وہ نہ تو زیادہ کھا سکتے ہیں اور نہ زیادہ دیر تک خالی پیٹ رہ سکتے ہیں۔ یہ لوگ اپنا شوگر لیول عام دنوں میں بھی چیک کرتے رہتے ہیں لیکن انہیں چاہئے کہ رمضان میں اسے زیادہ چیک کریں‘ اس لئے کہ روزے کی حالت میں اس کی سطح بہت زیادہ نیچے ہو سکتی ہے۔ اسے طبی زبان میں ہائپو گلائسمیا (hypoglycemia) کہتے ہیں۔ اگرمریض ذیابیطس ٹائپ ون کا مریض ہو تو اس کے خون میں گلوکوز کی سطح بہت زیادہ بلند ہوسکتی ہے۔اپنی شوگر کو کنٹرول کرنے کے بعد ہی روزہ رکھنے کا فیصلہ کریں۔

کرنے کے کام
ایسے افراد جن کی شوگر کنٹرول میںرہتی ہو‘ وہ اگر روزہ رکھنا چاہتے ہوں تو وہ اپنی خوراک میں چند تبدیلیاں کرکے ایسا کر سکتے ہیں۔ایسے میں انہیں درج ذیل امور کاخیال رکھنا چاہئے:
٭روزہ رکھنے سے پہلے ایسی غذا زیادہ استعمال کریں جو ہضم ہونے میںزیادہ وقت لے۔باسمتی چاول‘چپاتیاں‘دال اور اس کے ساتھ پھل‘سبزیاں اور سلاد بھی شامل کریں۔

٭جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے شوگر سے پاک مشروبات ‘ فروٹ اور جوس وغیرہ استعمال کریں۔
شوگرکب ٹیسٹ کریں
٭ سحری کھانے کے دوگھنٹے کے بعد‘افطار سے پہلے اور اس کے دو گھنٹے بعد اپنی شوگر ضرور چیک کریں۔
٭ جب سحری کے چند گھنٹوں کے بعد ہی خون میں شوگر کی سطح70 ڈیسی لیٹر سے کم ہوجائے تو روزہ توڑ دینا چاہئے۔
٭روزہ رکھنے کے خواہش مند ذیابیطس کے مریض روزے کے دوران بھی اپنی شوگر ضرور چیک کریں۔ اگر اس کی مقدار 60 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر سے کم یا300 ملی گرام فی ڈیسی لٹرسے زیادہ ہو تو یہ ایک ہنگامی صورت حال ہے۔ ایسے میں روزہ توڑ دینا چاہئے۔

٭لمبے روزوں کی صورت میں دن میں بھی شوگرلازماً چیک کریں۔
رمضان میں صبح کی ادویات کی مقدار عام طو رپر افطار کے وقت اور شام کی ادویات سحری کے وقت استعمال کی جاتی ہیں۔یہ تبدیلی صرف ذیابیطس کی دوائوں کیلئے ہے۔ ان اوقات میں انسولین کی مقدار کا تعین اپنے معالج سے مشورے کے بعد کریں۔شوگر کم ہونے کی صورت میں ضروری ہے کہ آپ فوراً کسی ایسی میٹھی چیز(مثلاًفروٹ‘ جوس کا ایک گلاس ‘چائے کے تین چمچ چینی یا کسی اور میٹھی چیز) کا استعمال کریں جو تیزی سے آپ کے خون میں سرایت کرسکے۔
ایسے تمام مریض جن کے خون میں شوگر کی سطح نارمل رہتی ہو‘وہ روزے ضرور رکھیں‘ اس لئے کہ روزہ ذہنی تنائو کا خاتمہ کرکے شوگر لیول‘بلڈ پریشر اورکولیسٹرول کونارمل رکھتا ہے اوراضافی وزن کو بھی کم کرتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مچھر سے کیسے بچیں

Read Next

کمپیوٹر وژن سینڈروم … آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں

Leave a Reply

Most Popular