ذیابیطس کے مریض پاؤں کی دیکھ بھال کیسے کریں

0

٭روزانہ نیم گرم پانی سے پاؤں دھوئیں ۔
٭پاؤں کو اچھی طرح خشک کریں۔ اس حوالے سے انگوٹھوں اور انگلیوں کے درمیان کی جگہوں پر خاص توجہ دیں۔
٭اپنے پاؤں کو موائسچرائزنگ لوشن کے ذریعے نرم رکھیں لیکن دھیان رہے کہ اسے انگلیوں اور انگوٹھے کے درمیان نہ لگائیں۔
٭روزانہ کی بنیاد پر پاؤں کا معائنہ کریں کہ ان میں کہیں سرخی، چھالے ، جلد میں سختی یا کوئی دوسرا مسئلہ تو نہیں۔اگر آپ خود صحیح طور پر جانچ نہ کر پائیں تو کسی دوسرے کی مدد لی جاسکتی ہے۔

٭اپنے معالج سے ناخنوں کو ٹھیک طرح سے کاٹنے کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔
٭ہمیشہ صاف ستھری اورسوتی جرابوں کا استعمال کریں۔
٭ہمیشہ ان جوتوں کا استعمال کیجئے جو بالکل آپ کے ناپ کے ہوں۔

٭گھر کے اندر یا باہر ننگے پاؤں نہ چلیں۔
٭جوتے پہننے سے پہلے ہمیشہ اس بات کا اطمینان کر لیں کہ اس کے اندر کوئی تیز دھار چیز،کیل یاکنکر تو موجود نہیں‘ ورنہ پاؤں کو نقصان ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Leave a Reply

  Subscribe  
Notify of