جدید دور میں زندگی بہت مصروف ہو گئی اوربہت سے حصوں اور کاموں میں بٹ گئی ہے۔ اس وجہ سے ذہنی الجھنیں اور پریشانیاں بڑھ گئی ہیں اور نتیجتاً ذہنی دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ تھوڑا بہت ذہنی دباواچھا ہوتا ہے، اس لئے کہ اس سے ہمیں کاموں کو کرنے اورذہنی طور پر مضبوط ہونے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم اگر یہ بڑھ جائے یا لمبے عرصے تک برقراررہے تو اس کے بہت سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے باعث ہمیں سرمیں درد اور صحت کے دیگرمسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں ہمارے معمولات زندگی اورتعلقات بھی خراب ہو سکتے ہیں۔
وجوہات کیا ہیں؟
:ذہنی دباؤ کی چند عام وجوہات درج ذیل ہیں
-صحت کے مسائل: لمبے عرصے تک برقرار رہنے والی بیماری کی وجہ سے ذہنی دباو اور چڑاچڑا پن ہو سکتا ہے- کسی عزیز کے بیمارہونے کی وجہ سے بھی یہ ہو سکتا ہے