خون کا سرطان’اقسام اور تشخیص

0

 خون کا سرطان’اقسام اور تشخیص

خون کا سرطان بنیادی طور پر تین اقسام کا ہوتا ہے جن میں لوکیمیا ، لیمفوما ‘ اور ملٹی پل میلوما  شامل ہیں۔

لوکیمیا

یہ خون کی ایک مہلک بیماری ہے جس میں خون کے سفید ذرات کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ لُوکیمیا کا حملہ انسان کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود گودے اور خون پر ہوتا ہے۔ اس سے انسانی جسم کی خون بنانے کی صلا حیت متاثر ہوتی ہے ۔ جسمانی کمزوری اور شدید تھکاوٹ کے علاوہ ہڈیوں اور جو ڑوں کے متعدد مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔

لیمفوما

یہ مریض کے جسم میں موجود لیمفوسا ئیٹس یاخون میں موجود سفید خلیوں کوآہستہ آہستہ تبا ہ کر دیتی ہے۔ اس میں لمف کے جوڑوں پر سوجن کی وجہ سے مریض کو جسمانی کمزوری، شدید تھکاوٹ اور ہڈیوں اور جو ڑوں سے متعلق مسائل سامنے آتے ہیں۔اس بیما ری کا علاج شعائوں اور کیموتھیراپی سے کیا جا تا ہے۔

ملٹی پل میلوما

ملٹی پل میلوما خون کے سرطا ن کی تیسر ی قسم ہے جو زیادہ تر عمررسیدہ افراد کو اپنا نشانہ بناتی ہے ۔اس کے منفی اثرات انسانی جسم میں موجودپلازمے اورخون میں مو جود سفید خلیوں کی ایک مختلف قسم پر ظاہر ہوتے ہیں۔ ملٹی پل میلوما کا علاج بھی شعائوں اور کیموتھیراپی کے ساتھ ساتھ ادویات کے ذریعہ سے کیا جاتا ہے۔

تشخیصی ٹیسٹ

خون کے سرطا ن کا پتہ چلا نے کے لئے ڈا کٹر حضرات مریضوں کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کرکے انہیں مختلف ٹیسٹوں سے گزارتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ مریض کے مختلف اعضا اور نظاموں کی فعالیت اور کا رکردگی کی تفصیل بھی مہیا کرتے ہیں ۔یہ ٹیسٹ درج ذیل ہیں

٭سی بی سی  میں خون کے اجزا ء کاجائزہ لیا جاتا ہے ۔ یہ تجزیہ ان اجزاء میں کسی غیرمعمولی تبدیلی یا کمی بیشی سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔یہ ٹیسٹ خون کے کینسر کی تشخیص میں بھی مدد دیتا ہے۔

٭ جسم سے ٹشو یا دیگر مواد لے کر اس کا خوردبینی معائنہ بائیوپسی کہلاتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی سے مواد کی بائیوپسی سے انسانی جسم میں سرطا ن کی موجودگی کی تصدیق کی جا سکتی ہے ۔

٭یورین سائٹولوجی ٹیسٹ میں مر یض کے پیشاب میں موجود خلیوں کا خوردبینی تجزیہ کیا جا تا ہے۔ اس کے علاوہ مثانے اور گردوں سے آنے والے پیشاب کے اجزاء سے بھی خون کے سرطان کا پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے ۔

٭خون میں پروٹین کی موجودگی کا پتہ چلانے کیلئے بلڈ پروٹین ٹیسٹ کیا جاتا ہے ۔اس سے خون میں موجو د مختلف پروٹین کی مقدار اور انسانی جسم میں مدا فعتی قوت پیدا کرنے کے عمل میں کسی غیر معمولی حالت کا بھی پتہ چل جاتا ہے ۔

٭رسولی کا پتہ چلانے والے ٹیسٹ  کا مقصد سرطان سے متا ثرہ رسولیوں کے اجزاء کی خون میں مو جودگی کی تصدیق کرنا ہوتاہے ۔

blood cancer, types of blood cancer, diagnosis, tests

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x