حقیقت یہ ہے۔۔

٭ چاکلیٹ کھانے سے چہرا خراب ہو جاتا ہے۔
٭٭ اگرچہ زیادہ چاکلیٹ کھانا صحت کے لئے اچھا نہیں‘ تاہم ےہ خیال غلط ہے کہ اس سے چہرے پر ایکنی (acne) ‘ دانوںیا کیل مہاسوںکا مسئلہ ہو جاتا ہے۔ البتہ یہ درست ہے کہ میٹھا کھانے کے شوقین موٹے لوگوں میں ایکنی زیادہ ہو سکتی ہے۔ ان مسائل کی دیگر وجوہات موجود ہیں جن میں موروثیت، میک اَپ اور رنگ گورا کرنے والی کریموں اور سٹیرائڈز (steroids)وغیرہ کا زیادہ استعمال شامل ہیں۔
(ڈاکٹر اعجاز حسین‘ ماہرِ امراضِ جلد‘ شیخ زاید ہسپتال، رحیم یار خان)
٭ مائیکروویو اوون کی شعائیں کھانے کو غیرصحت بخش بناتی ہیں۔
٭٭ یہ بات کسی حد تک درست ہے‘ اس لئے کہ جب کھانا بار بار مائیکروویو میں گرم کیا جاتا ہے تو اس کی شعاﺅں کی وجہ سے کچھ اس طرح کے کمپاو¿نڈز(compounds) بناتی ہیں جو کھانے کی غذائیت کو متاثر کرسکتے ہیں۔ اس لئے مائیکروویو کا غیر ضروری اور زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ اگر ان برتنوں کا استعمال نہ کیا جائے جو خاص طور پر مائیکروویو کے لئے بنے ہیں تو صورت حال زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔
(سارہ ریاض‘ ماہرِ غذائیات‘حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، پشاور)
٭ زیادہ غصہ صحت کے لیے مضر ہے۔
٭٭ بلا شبہ زیادہ غصہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ غصہ ایک منفی رویہ ہے جو انسان کو ذہنی دباﺅکا شکار کرتا ہے۔ مسلسل ذہنی دباﺅ سے دل پر غیر ضروری بوجھ پڑتا ہے جس سے متعلقہ فرد دل کی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے اور اسے ڈپریشن بھی ہو سکتا ہے۔ بدترین صورت حال میں سٹروک کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اگرچہ غصہ آنا ہائی بلڈپریشر کی لازمی علامت نہیں لیکن دیکھا گیاہے کہ جن لوگوں کو غصہ زیادہ آتا ہے وہ اس مرض کے بھی شکار ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ جسم میں خون کی سپلائی متاثر ہونے لگتی ہے۔
(ڈاکٹر امجد سہیل‘ میڈیکل سپیشلسٹ‘ شفا انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد)

Vinkmag ad

Read Previous

خون کا ایک اہم ٹیسٹ۔۔پرو ٹائم ٹیسٹ

Read Next

پاﺅں کی دیکھ بھال

Most Popular