تیاری کا وقت:20منٹ پکانے کا وقت: 50منٹ سرونگ:4-5 کیلوریز:130
اجزائ:
آلو 6عدد
آئل 2 کھانے کے چمچ
نمک 1/2 چائے کا چمچ
کالی مرچ( کُوٹ لیں) 1/2 چائے کا چمچ
ہربز 1/4چائے کا چمچ
لونگ(پیس لیں) 2 سے3 عدد
ترکیب:
1۔اوون کو 180C یا 350Fپر پہلے سے گرم کر لیں۔
2۔ایک پیالے میں آئل ، نمک، کالی مرچ، اپنی پسند کے ہربز اور ادرک مکس کرلیں۔
3۔آلو کے لمبے لمبے قتلے کاٹ کر نمک ملے ٹھنڈے پانی میں ڈال کر10سے 15منٹ تک رکھیں اور پھر اُبال لیں۔ اُبال آنے پر قتلوں کو پانی سے نکال لیں ۔
4۔ان قتلوں کو تیار کردہ مکسچر میں ڈال دیں اور لکڑی کے چمچ سے اس طرح ہلائیں کہ مصالحہ تمام آلوو¿ں پر اچھی طرح لگ جائے۔
5۔ بیکنگ ٹرے پر آئل کی ہلکی سی گریسنگ کر لیں اور آلوو¿ں کو ایک تہہ میں ٹرے پر بچھا دیں۔ اگر آلو زیادہ ہوں تو ایک ٹرے کی بجائے دو ٹرے استعمال کریں ۔
6۔45 سے 50 منٹ تک بیک کریں اور بیچ میں آلوو¿ںکی سائیڈ تبدیل کر دیں ۔ دونوں اطراف سے گولڈن براو¿ن ہونے پر مزیدار گرما گرم بیکڈ چپس پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے:
اس ڈش کا بنےادی جزو آلو ہےں جو غذائےت سے بھر پور ہیں۔ اس مےں پوٹاشےم، سوڈےم، وٹامن سی، مےگنےشےم اور کچھ فائبر کے اجزاءموجود ہےں ۔ےہ رےسپی فرنچ فرائےز کی ایک تبدیل شدہ اور صحت مندقسم ہے ۔ ہائی بلڈ پرےشرکے مریض اس مےں نمک کا استعمال نہ کرےںتو بہتر ہے۔اس لائٹ ڈش کو دہی اور ٹوسٹ شدہ بران برےڈ کے ساتھ سرو کیا جا سکتا ہے۔
موتی خان،ماہرِغذائیات،آغا خان یونیورسٹی ہسپتال،کراچی
