پکانے کا وقت:10منٹ
تیاری کا وقت:15منٹ
کیلوری:897
سرونگ:4سے6
اجزاء:
زیتون(کالے) 2چمچ
ٹماٹرپیسٹ 2چمچ
پارسلے 1چمچ
فرنچ بریڈ 1عدد
کیپرز 2چمچ
مکھن آدھا کپ
نمک حسب ضرورت
لہسن 1چمچ
ترکیب:
مکھن میں نمک اور لہسن کو شامل کرکے مکس کر لیں۔بریڈ کے سلائس پر اب مکھن والا آمیزہ لگائیں اور تھوڑی دیر کے لیے بیک کرلیں تاکہ وہ خستہ ہو جائیں۔اب اس پر زیتون،ٹماٹر،پارسلے،اور کیپرزڈالیں اور گرم گرم سرو کریں۔
غذائیت پہچانیے
یہ ڈش فائبر سے بھرپور ہے۔زیتون کے تیل کی موجودگی کے باعث اس میںصحت مند فیٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بڑھ گئی ہے جو صحت کے لئے بہت اچھا ہے ۔ یہ چائے کے ساتھ ایک اچھا آپشن ہے۔
سبین صدیقی،ماہر غذائیات،کراچی
