Vinkmag ad

آپ کے صفحات

رنگوں سے بھر پوررسالہ
اس ماہ کا رسالہ جب ہاتھ میں آیا تو مجھے حیرت کے ساتھ خوشی بھی ہوئی‘ اس لئے کہ وہ سادہ نہیں بلکہ رنگین تھا۔ یہ تبدیلی یقینا بہت خوب صورت ہے اوراس وجہ سے اس ماہ کا رسالہ دل کو بہت بھایا ہے۔ میرے بیٹے کو کھیل اور صحت والا حصہ پسند ہے۔ میری گزارش ہے کہ آپ بچوں کے حولے سے ایک مستقل سلسلے کا آغاز کریں۔
شاہدہ عظیم،جہلم
٭میگزین کو پسند کرنے کا شکریہ۔ اس بات کی بھی وضاحت کیجئے گا کہ اس سلسلے میں آپ کیا کچھ دیکھنا چاہتی ہیں۔
قیمت میں اضافہ نہ کیجئے
شفا رسالہ ایک معیاری میگزین ہے جس کا ہر مضمون اور سلسلہ قابل تعریف بھی ہے ۔ بہتری کے اس سفر میں رنگوں کے اضافے کا فیصلہ بھی اچھا ہے جس نے اس میں مزید نکھار پیدا کیا ہے۔تاہم میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔باقی مواد کے حوالے سے آپ کی ہر کاوش قابل تعریف ہے۔

اسلم حفیظ،لاہور
٭ آگاہی پھیلانے کے مشن سے وابستہ اس میگزین کی قیمت میںاضافہ کاروباری فیصلہ نہیں بلکہ مجبوری میں اٹھایا گیااقدام ہے۔ امید ہے کہ آپ تعاون فرمائیں گے تاکہ یہ سلسلہ چلتا رہے۔
تصاویر اور سجاوٹ میںاضافہ
معلومات جب اس قدر رنگوں سے مزین انداز میں دی جائیں گی تو وہ توجہ کا مرکز بھی بنیں گی۔اس ماہ کا رسالہ جب اپنی تمام تر خوب صورتی کے ساتھ ملا تومیں نے اسے فوراً سے پڑھ ڈالا۔رنگ برنگی تصاویر نے اس کو پررونق بنا دیا ہے۔تمام آرٹیکلز بہترین ہیں۔ دعا ہے کہ یہ رسالہ یوں ہی ترقی کرتا رہے۔
علی احمد،پشاور
غذائیت کی سمجھ بوجھ بڑھی
یہ رسالہ بہت معلوماتی ہے اور میں اسے بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔اس میں کھانے بنانے کے طریقے نہایت آسان ہیں۔میں اس میں بتائی جانے والی تقریباً ہر ریسپی کو گھر میں بناتی ہوں۔کھانوں میںغذائیت کے حوالے سے سمجھ بوجھ اس میگزین کی بدولت آئی ہے۔
نائلہ آصف ،کراچی

مختلف کور سٹوری،مختلف لوگ
سب سے پہلے تو میں اس میگزین کی بیوٹی پر بات کروں گی جس میں اضافہ ہو چکا ہے اور اب یہ مزید دلکش ہو گیا ہے۔اس ماہ کی کور سٹوری کا عنوان بہت اچھا اور مختلف تھا۔ہمت اور حوصلے کے ساتھ کام کرنا ہی انسان کی طاقت ہوتی ہے۔میں چاہتی ہوں کہ سبزیوں اور ان کے فوائد پر ایک کور سٹوری لکھیں۔
صدف حامد، فتح جنگ

Vinkmag ad

Read Previous

کوارگندل کا جادو

Read Next

وزن گھٹانے کے لئے کم کاربز والی غذائیں کتنی مفید‘ کتنی نقصان دہ

Leave a Reply

Most Popular