اورنج فرنچ ٹوسٹ

اشیائ

انڈے دو عدد
تازہ مالٹے کا جوس 1/3کپ
مالٹے کی چھال ایک چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کے سلائس دوعدد
مکھن یا مارجرین دو کھانے کے چمچ

ترکیب :
1ایک پیالے میں انڈے ،جوس اور چھال ڈال کرخوب اچھی طرح پھینٹ لیں ۔
2۔ایک نان سٹک فرائنگ پین میں مارجرین کا آدھا حصہ گرم کریں ۔
3۔انڈوں کے محلول میں چاروں سلائس ڈبوئیں تاکہ وہ تمام محلول جذب کر لیں۔
4۔ایک پین میں مکھن یامارجرین گرم کریں اور اس میں تمام سلائس باری باری تل کر پلیٹ میں نکال لیں۔
فی کس دو ٹوسٹوں میں 270کیلوریز ہوں گی ۔
نوٹ: ۔
بڑھتی عمر کے بچوں کے لیے یہ ایک مکمل اور صحت بخش ناشتہ ہے ۔ ہائی کیلوریز اور پروٹین کی وجہ سے یہ حاملہ خواتین اورجو بچوں کو اپنا دودھ پلانے والی ماﺅں کے لیے بہت مفید ہے ۔انڈے میں پایا جانے والا جزو بائیوٹین (Biotin)انرجی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے ۔پٹھوں کی نشونما اور بالوں کی مضبوطی کے لیے انڈے کی زردی میں موجود زنک اور سیلینیم اہم ہیں ۔مالٹے میں پائے جانے والے اجزاءاینٹی آکسیڈینٹس کے طور پر کام کرتے ہیںاور انفیکشنز کے خلاف قوتِ مدافعت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں ۔نظام انہضام کی بہتری کے لیے مالٹے کا چھلکا بہت کارآمد ہے۔اس کے علاوہ ماجرین کی بجائے گھر میں بنایا گیا مکھن استعمال کریںا ور اس آسان ترکیب سے کئی صحت بخش فائدے حاصل کریں ۔
(سلمٰی صدیقی ،کلینکل ڈائیٹیشن آغا خان ہسپتال کراچی)

Vinkmag ad

Read Previous

والدین آنکھیں کھلی رکھیں… بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

Read Next

جب سب امیدیں ٹوٹ جائیں… آخری امید‘ آخری سہارا

Leave a Reply

Most Popular