آپ کے صفحات

پڑھیں، عمل کریں ، صحت پائیں
ڈیزائننگ سے لے کر پرنٹنگ تک آپ کا میگزین ہر لحاظ سے بہت اچھا ہوتا ہے۔کور سٹوریز تو سب ہی اچھی ہوتی ہیں لیکن ”اچھی صحت کے لیے گھروں میں سبزیاں اگائیں“ اور ”ماں کا دودھ بچے کا پیدائشی حق“ مجھے بہت اچھی لگیں۔ اس کے علاوہ مجھے ورزش پر دیا جانے والامضمون بھی بہت پسندہے ۔اگر کوئی شخص اس رسالے میں دی گئی ہدایات پر عمل کرے تو کبھی بیمار نہ ہو۔ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے آپ لوگوں کی یہ اچھی کوشش ہے۔ اسے ہر ایک کو باقاعدگی سے پڑھنا چاہیے۔
(منظور سیتل ، دادو)
بچوںکی تربیت کیسی اور کیسے ہو
میری فیملی اسے بہت شوق سے پڑھتی ہے کیونکہ یہ بہت اچھا رسالہ ہے۔ اس میں میڈیکل سے متعلق بہت اچھی معلومات دی جاتی ہیں۔ آپ اس میں دیسی ٹوٹکے بھی دیا کریںجن میں معمولی اورعام چیزوں سے علاج کے طریقے بتائے جائیں۔ اس کے علاوہ اخلاقی قدروں کے بارے میں بھی لکھا کریں۔ مثلاً آج کل کی نوجوان نسل کا اپنے ماں باپ کے ساتھ برتاﺅکیسا ہو اور والدین کو بچوں کی کیسی اور کس طرح تربیت کرنی چاہیے ۔
(حسن آصف، اسلام آباد)
¿٭ایسٹرن میڈیسن یا کچن فارمیسی کے نام سے ایک مستقل کالم اس میں شامل ہے۔ بچوں کی تربیت کے حوالے سے بھی ایک مستقل کالم انگریزی حصے میں موجود ہے اور اردو میں بھی اس موضوع پر وقتاً فوقتاً مضامین آتے رہتے ہیں۔ البتہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ صحت کے موضوع سے زیادہ دور نہ جائیں۔
کوشش کریں کہ میگزین سب تک پہنچے
اس رسالے میں میڈیکل سے متعلق ہر طرح کی معلومات ہوتی ہیں۔ میںتو لوگوں سے کہتا ہوں کہ اسے ضرور پڑھیں۔ بیماریوں پر لکھے گئے مضامین اور کور سٹوریاں سب بہترین ہوتے ہیں ۔جہاں تک ممکن ہو،کوشش کریں کہ یہ تمام لوگوں تک پہنچے تاکہ سب اسے پڑھ سکیں۔ گھٹنوں ،جوڑوں کے درد اور حرام مغز کے بارے میں تفصیل سے لکھیںتاکہ لوگوں کو ان سے راہنمائی ملے ۔
(عبدالوحید، راولپنڈی )
بلڈ پریشر پر تفصیلی مضمون دیں
اس رسالے میں دیے جانے والے تمام مضامین بہت اچھے ہوتے ہیں۔ میں زیادہ ترامراض کے بارے میں پڑھتا ہوں اور اس حوالے سے شائع کیے گئے آرٹیکلز میرے پسندیدہ ہیں۔ بلڈ پریشر کے بارے میں کچھ نہ کچھ شائع ہوتا رہتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس کے بارے میں تفصیل سے مضمون شائع کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام سے متعلق بھی کچھ نہ کچھ ضرور شامل کیا کریں ۔
(ایم یاسر، اسلام آباد)
تھیلیسیمیا ،کور سٹوری پسند آئی
ٍ اس رسالے میں بیماریوں کے بارے میں دی جانے والی معلومات لوگوں کے لیے بہت کارآمد ہوتی ہیں ۔ تھیلیسیمیا کے بارے میں کورسٹوری بہت پسند آئی۔ میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں بہت سے بچے اس مرض کا شکار ہیں۔ ایسے میں یہ معلومات ان کے لیے بہت مدد گار ثابت ہوں گی۔ ہیپاٹائیٹس سی کے بارے میں بھی تفصیل سے لکھیں ۔
(عبدالحفیظ قادری ، کراچی)
بیوٹی ٹپس میں اضافہ کریں
میرا ایک بیوٹی پارلر ہے‘ اس لیے میں شفا نیوز کووہیں رکھتی ہوں تاکہ جتنے لوگ بھی آئیں وہ اس میں دی گئی معلومات کو ضرور پڑھیں۔ میں چاہتی ہوں کہ اس میں بیوٹی ٹپس کا اضافہ کر دیں۔ اس رسالے میں حیض سے متعلق معلومات بھی دیں تاکہ وہ بچیاں جو اپنی ماﺅں سے بھی اس کے بارے میں نہیں پوچھتیں‘ اسے پڑھ کر ان مسائل کو سمجھ سکیں۔
(مسرت جبیں،راولپنڈی )
اخلاقیات پربھی لکھیں
میں میگزین میں دیے جانے والے تما م مضامین پڑھتا ہوں۔ اس میں بیماریوں سے لے کر صحت تک ہر چیز کے بارے میں لکھا جاتا ہے۔ اگر اس سے ہٹ کر بات کی جائے تو میں کہوں گا کہ اخلاقیات پربھی ضرور لکھیں۔ شاید ہمارے معاشرے میں اخلاق کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔ آپ لوگوں کو بتائیں کہ ہمیں کس کس طرح دوسروں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ ایک اچھااو رتعاون کرنے والا معاشرہ تشکیل پا سکے۔
(ایم جمیل ،کراچی )
تھکان اور بے آرامی سے کیسے بچیں
یہ رسالہ بہت اچھا ہے۔ میں نہ صرف خود پڑھتی ہوں بلکہ دوسروں کو بھی پڑھنے کے لیے دیتی ہوں۔اس میں بیماریوں سے ہٹ کرخواتین کی گھریلو زندگی کے بارے میں بھی بتایا جائے۔ وہ اگر گھر کے کام کر رہی ہیں توتمام دن کام ہی کرتی رہتی ہیں جس سے وہ تھکی ہوئی اور بے آرام رہتی ہیں۔ انہیں بتائیں کہ وہ اپنی دن بھرکے کاموں کو کس طرح منظم رکھ کر تھکان اور بے آرامی سے بچ سکتی ہیں۔
(نسیمہ اسلم ، لاہور)
مرغیوں کوجلد بڑا کرنے کیلئے انجیکشن
میںشفا نیوز کامستقل قاری ہوں۔ اس میں دی جانے والی ڈاکٹروں کی آراءاس کے بہترین ہونے کی ضمانت ہیں ۔آج کل جانوروں اور خاص طور پر مرغیوں کو جلد بڑا کرنے کے لیے انجیکشنز لگائے جاتے ہیں۔ ان کے بارے میں ضرور لکھیں۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں موجود سٹاف کے کام کی نوعیت کے بارے میں لکھیں تاکہ لوگوں کو آگہی ملے اور وہاں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
(احمد خان ،اسلام آباد )
کوئی مضمون بغیر پڑھے نہیں چھوڑا
شفانیوز کے تمام مضامین بہت اچھے ہوتے ہیں۔ میں شفا نیوز کی ٹیم کی شکر گزار ہوں جو ہر ماہ اتنے معلوماتی آرٹیکلز ہمارے لیے لے کر آتے ہیں ۔میں نے کبھی کسی بھی مضمون کو بغیر پڑھے نہیں چھوڑا۔میری درخواست ہے کہ ہائی اور لو بلڈ پریشر کے بارے میں تفصیل سے لکھا جائے کیونکہ یہ بیماری بہت عام ہوتی جا رہی ہے۔
(ارم تسلیم ، سرگودھا)
دوران حمل بلڈپریشر ہائی کیوں ؟
میں اسے نہ صرف خود پڑھتی ہوں بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی مشورہ دیتی ہوں کہ وہ اسے ضرور پڑھیں۔ بلڈ پریشر پر ضرور لکھیں اور یہ بھی کہ حمل کے دوران بلڈ پریشر کیوں ہائی ہوتا ہے۔
(مسز راجہ فضل ،واہ کینٹ)

Vinkmag ad

Read Previous

بیماریوں کی مافوق الفطرت علامات…جنات کو معاف ہی رکھیں

Read Next

سیرنتھیاگلی کی لیکن کھانے گھرکے

Leave a Reply

Most Popular